سرینگر،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرمیں علی الصباح ریکٹراسکیل پر4.7 کی شدت کے زلزلے کی خبرہے۔تادم تحریرکسی بھی نقصان کی کوئی معلومات نہیں ہیں اورنہ ہی زندگی کے نقصان سے متعلق معلومات موجودہیں۔اس دوران، 23۔24 اگست کو جموں و کشمیر میں ایک ہلکی شدت کازلزلہ آیاتھا۔حکام نے کہا کہ اس زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر 5 تھی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز زمین میں90کلومیٹر کی گہرائی تھی۔